21 مئی 2013 - 19:30
سعودی جیلوں میں ۳۰ ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی

سعودی عرب کی اسلامی پارٹی امت کے سیکرٹری جنرل محمد بن سعد آل مفرح نے کہا ہے کہ آل سعود کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔

ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سعد آل مفرح نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ آل سعود کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔ اور ان سیاسی قیدیوں کو اس حکومت کی جیلوں سے نجات دلانے کے لۓ سعودی عرب کے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے۔اس بیان میں مزید آیا ہے کہ سیاسی قیدیوں میں بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جن کو فرد جرم عائد کۓ بغیر اور مقدمہ چلائے بغیر قید کیا گيا ہے۔ اور ان کی آزادی کے لۓ سعودی عرب میں سیاسی اصلاحات ناگزیر  ہیں۔اس بیان میں سعودی عرب کے عوام کو مخاطب کر کے ان سے کہا گيا ہے کہ وہ اپنے قیدی بھائيوں کی مدد کریں اور ان کو اکیلا نہ چھوڑیں کیونکہ ان کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲